اسلام آباد: پاک افغان طورخم بارڈر پر افغانستان سے پاکستان آنے والے کوئلے کی گاڑی سے غیر ملکی اسلحہ برآمد کر لیاگیا۔
افغانستان سے آنے والے کوئلے کی گاڑی سے غیر ملکی اسلحہ کسٹم اپریزمنٹ نے دوران تلاشی برآمد کر لیا جو اسمگلر نے انتہائی مہارت سے چھپا رکھا تھا۔
رپورٹ کے مطابق غیر ملکی اسلحہ ترکی اور روس ساختہ ہے جس میں 88 عدد 12 بور بندوق اور 600 کارتوس شامل ہیں ۔
ڈرائیور کو ٹرک سمیت حراست میں لیکرتحقیقات کا آغاز کردیاگیاہے۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: