مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد کی ہدایت کراچی کے مختلف علاقوں میں اپنی مدد آپ کے تحت مردم شماری کا آغاز کردیا گیا۔
آفاق احمد کی ہدایت پر مہاجر قومی موومنٹ کے وائس چیئر مین شاہد فراز کی سربراہی میں شاہ فیصل، لانڈھی، کورنگی، لائنز ایریاسمیت شہر کی مختلف علاقوں میں اپنی مدد آپ کے تحت مردم شماری کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں ہر ٹاؤن کی ایک ایک یوسز میں مردم شماری کا عمل مکمل کیا جائیگا۔ جبکہ جلد اسکا دائرہ کار سندھ کے دیگر شہری علاقوں تک وسیع کیا جائیگا۔
شاہد فراز نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ کا اپنی مدد آپ کے تحت مردم شماری کرانے کا مقصد اس سازش کو بے نقاب کرنا ہے جو 2017 کی مردم شماری میں شہری سندھ کے علاقوں کی ساتھ کی گئی جس میں نادرا ریکارڈ کے مطابق کراچی کی کل آبادی 2کرور 15 لاکھ تھی جبکہ 50 لاکھ سے زائد بغیر اندراج کے لوگ اس شہر میں رہائش پزیر تھے۔ جبکہ 2017 کی مردم شماری میں کراچی کی کل آبادی 1 کروڑ 60 لاکھ ظاہر کرکے نہ صرف شہر ی سندھ کے وسائل و اختیارات پر جبرا تسلط قائم کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آبادی کے اعتبار سے اقتدار کے ایوانوں میں صوبائی و قومی اسمبلیوں کی تعداد میں ہونے والے اضافے کو روکنا مقصود تھا۔ جو شہری سندھ کو اسکے اصل حق سے محرو م رکھنے کی حکومتی سازش تھی۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت دبارہ اْسہی رویش کو برقرار رکھتے ہوئے مردم شماری کرانے کا اراداہ رکھتی ہے تو مہاجر قومی موومنٹ اپنی مدد آپ کے تحت کرائے جانے والی مردم شماری کو نہ صرف بطور ثبوت ہر فورم پر استعمال کریگی بلکہ مردم شماری کے غلط اعداد و شمار کومسترد کرکے اپنی عوام کی مشاورت سے مشترکہ لائحہ عمل سے حکومتی بدنیتی کو بے نقاب کریگی اورشہر ی سندھ کو اسکے اصل حقوق دلوائے بغیر سکون سے نہیں بیٹھے گی۔
شاہد فراز نے کہا کہ منظم سازش کے تحت سندھ کے شہری علاقوں میں آبادی کے تناسب کو کم دکھانے کا مقصد شہری سندھ کے علاقوں کو NFCایوارڈکے زریعے ملنے والے حق سے محروم رکھنا ہے۔ہم اپنے بزرگوں اور نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں مردم شماری کو اپنی آنے والی نسلوں کے روشن و محفوظ مستقبل کا ضامن سمجھتے ہوئے اپنا اور اپنے علاقوں میں مقیم ہر فرد کا اندارج اپنی زمہ داری سمجھ کر ادا کرنا ہوگا تاکہ شہری سندھ جاگیردارانہ سوچ سے محفوظ رکھا جاسکے۔
