Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،ترجمان پاک فوج, سرپرائز ڈے پر بیان | زرائع نیوز

وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،ترجمان پاک فوج, سرپرائز ڈے پر بیان

اسلام آباد : 27 فروری 2019 سرپرائز کا دن ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے چار سال مکمل ہونے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت نے پلواما فالس فلیگ آپریشن کے بعد بزدلانہ حملے کی کوشش کی، جسے پاکستان نے جرأتمندی سے ناکام بنایا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ 27 فروری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک پُرامن قوم ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔