سجل علی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال، دلہن کے لباس میں پہلی سیلفی شیئر

کراچی :شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سجل علی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال ہوگیا ، پہلی سیلفی بھی شیئر کر دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سجل علی نے اپنی نئی بین الاقوامی فلم ’واٹس لو گاڈ ٹو ڈو ود اٹ‘ کے سیٹ سے دلہن کے روپ میں سیلفی شیئر کی۔

گزشتہ دنوں سجل علی نے اپنا انسٹا گرام اکاؤنٹ ڈی – ایکٹیویٹ کر دیا تھا اور اب اپنا اکاؤنٹ دوبارہ بحال کر دیا ہے تاہم اداکارہ نے کن وجوہات کی بنیاد پر انسٹا اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کیا تھا یہ سامنے نہیں آئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: