Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لیگل ٹیم نے کہا کے عمران خان نے حاضری رجسٹر پر دستخط کر دیے | زرائع نیوز

لیگل ٹیم نے کہا کے عمران خان نے حاضری رجسٹر پر دستخط کر دیے

اسلام آباد :تحریک انصاف کی لیگل ٹیم نے کہا ہے کہ عمران خان نے حاضری رجسٹر پر دستخط کردیے ہیں۔
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی حاضری پر دستخط عدالت میں پیش کیے گئے۔
عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں دلائل دیے کہ توشہ خانہ کیس میں فرد جرم آج تو نہیں ہوسکتی ہے۔
اس پر جج ظفر اقبال نے کہا کہ امید ہے اگلی سماعت ایف ایٹ کچہری میں ہوگی۔

اس سے قبل عمران خان کے حاضری رجسٹر پر دستخط نہیں ہوسکے تھے، عدالتی عملہ عمران خان کی درخواست واپس لے آیا۔

جج کو بتایا گیا کہ عمران خان کی گاڑی بدستور جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں موجود ہے۔
اس پر سیشن جج ظفر اقبال نے کہا کہ عمران خان کی دستخط ہوجائیں پھر کارروائی آگے بڑھائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے دستخط ہوجائیں تو حالات معمول کے مطابق کردیے جائیں۔
جج ظفر اقبال نے کہا کہ عمران خان کے دستخط کروانے کے بعد مجمع کو منتشر کردیا جائے۔