Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
احد رضا اور سجل علی کی شادی : ’میں‌ کیا بولوں‌ سب جھوٹ‌ ہے‘ | زرائع نیوز

احد رضا اور سجل علی کی شادی : ’میں‌ کیا بولوں‌ سب جھوٹ‌ ہے‘

کراچی: پاکستانی اداکار احد رضا میر نے سجل علی کے ساتھ ترکی میں شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

احد رضا کے انٹریو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی جس میں انہوں نے اپنی اور اداکارہ سجل علی کی ترکی میں شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی ساتھ کہا کہ ’میں اس پر کیا بولوں، یہ سب خبریں جھوٹی ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’میں نے کبھی یہ بیان نہیں دیا کہ میں اور سجل شادی کریں گے، سوشل میڈیا پر بے بنیاد خبریں پھیلائی جارہی ہیں، اُنہوں نے کہا کہ ’شادی ضرور ہوگی لیکن ترکی میں ہوگی، یہ جھوٹ ہے۔‘ اداکار نے کہا کہ ’میں نے موبائل اُٹھایا اور جیسے ہی سوشل میڈیا استعمال کرنے لگا تو دیکھا کہ لوگوں نے پوسٹ شیئر کی ہوئی ہیں کہ احد اور سجل اگلے سال ترکی میں شادی کر رہے ہیں، مجھے یہ دیکھ کر بہت ہنسی آئی کہ لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں۔‘