Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
پریانکا چوپڑا کو کس چیز کے لئے مجبور کیا گیا ؟ |

پریانکا چوپڑا کو کس چیز کے لئے مجبور کیا گیا ؟

ممبئی : ہالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ بی ٹاؤن میں کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے انہیں بالی ووڈ میں کام کرنے نہیں دیا، ان کے لئے مشکلات کھڑی کیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کھل کر بات کرتے ہوئے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔انہوں نے ہالی ووڈ میں کام تلاش کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہاں کام تلاش کرنا آسان نہیں تھا، لیکن جب مجھے میوزک میں ویڈیو سے کیریئر شروع کرنے کا موقع ملا تو میں نے صرف اس لئے فوراً ہاں کردی کیونکہ میں بالی ووڈ سے فرار چاہتی تھی۔

بالی ووڈ میں پیش آنے والے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’مجھے انڈسٹری (بالی ووڈ) میں ایک کونے میں دھکیلا جا رہا تھا۔ لوگ مجھے کاسٹ نہیں کر رہے تھے، مجھے لوگوں نے گائے کا گوشت کھانے پر مجبور کیا، میں ان سیاسی حربوں سے ناواقف ہوں مجھے یہ کھیلنا نہیں آتے، میں ان سب سے تھک چکی تھی اس لئے بس انڈسٹری (بالی ووڈ) سے بریک لینا چاہتی تھی‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’اس میوزک ویڈیو نے مجھے ایک نئی دنیا سے متعارف کروایا، اس وقت تک میں کافی فلموں میں کام کرچکی تھی اس لئے مجھے مزید فلموں میں کام کرنے کی خواہش باقی نہیں رہی تھی، مجھے اس وقت بس ایسے لوگوں کی ضرورت تھی جن سے میں بات کرسکوں۔