کراچی : پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار نے اسکرین سے دور رہنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ روایتی قسم کے مصیبت میں گھری لڑکی یا ماں کا کردار ادا کرنے والے اسکرپٹ سے تنگ آچکی ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں صحیفہ کا کہنا تھا کہ انہیں ڈراموں میں روایتی قسم کے مصیبت میں گھری لڑکی یا ماں کے کردار کی پیشکش کی جا رہی تھی۔ وہ ایک ہی قسم کے کردار اور سکرپٹ سے تنگ آچکی تھیں اسی لیے مزید کام کرنا چھوڑ ا۔ وہ ڈھائی سال سے ٹیلی ویڑن اسکرین سے غائب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ “وہ مستقبل میں ڈراموں میں نظر نہیں آئیں گی جب تک انہیں کوئی اچھا اسکرپٹ نہیں مل جاتا۔
