Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈمپل گرل دپیکا کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں‌ گی | زرائع نیوز

ڈمپل گرل دپیکا کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں‌ گی

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون رواں ماہ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی، جس کے لیے وہ ممبئی سے فرانس کے لیے روانہ بھی ہوگئیں۔

وہ رواں سال کے کانز فلم فیسٹیول میں بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور سونم کپور کے ساتھ موجود ہوں گی۔

دپیکا پڈوکون ان دونوں اداکاراؤں کی طرح میک اپ کے نامور برانڈ لوریئل کی سفیر بن چکی ہیں، ان سے قبل کترینہ کیف اس برانڈ کی سفیر بنی تھیں، جنہوں نے 2015 میں کانز میں شرکت بھی کی تھی۔

تاہم لوریئل نے کترینہ کے کنٹریکٹ میں 2016 کے بعد تجدید نہیں کی تھی۔

دپیکا پڈوکون کے کانز میں ڈیبیو کے باعث ہر کسی کی نظر ان کے فیشن اسٹائل پر ہے، انہوں نے فرانس کے لیے روانگی پر ڈیزائنر البرٹا فریٹی کا ڈیزائن کردہ لباس پہنا اور اس دوران وہ نہایت خوبصورت نظر آئیں۔

مزید پڑھیں: دپیکا پڈوکون کا کانز فیسٹیول میں شرکت سے انکار

خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون نے رواں سال نیویارک میں منعقد ہونے والے میٹ گالا میں بھی شرکت کی تھی، اس دوران ان کے اسٹائل نے سب کو کافی متاثر کیا تھا۔

دپیکا پڈوکون نے کچھ عرصہ قبل کانز فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار کیا تھا، جس کی وجہ انہوں نے اپنا مصروف شیڈول بتایا تھا تاہم اب وہ اس میں شرکت کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔

وہ کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر 17 اور 18 مئی کو واک کریں گی۔

بشکریہ، ڈان نیوز