Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
اداکارہ سویرا انگلینڈ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی |

اداکارہ سویرا انگلینڈ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

کراچی : پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف ماڈل واداکارہ سویراشیخ انگلینڈروانہ ہوگئیں۔

سویراشیخ کچھ عرصہ انگلینڈمیں قیام کرنے کے بعد ماہ فروری میں پاکستان واپس آکر اپنی زیرتکمیل فلموں کی عکسبندی میں حصہ لیں گی۔

انگلینڈمیں سویراشیخ اپنے ملک پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

سویراشیخ نے بیرون ملک روانگی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ مجھے بیرون ملک اپنے پیارے پاکستان کی نمائندگی کرکے بہت خوشی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میری چندفلمیں زیرتکمیل ہیں جن کو میں فروری میں واپس پاکستان آکرمکمل کروائوں گی۔