Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی:‌ سی ویو صفائی مہم ، مقامی نوجوانوں کا جذبہ دیکھ کر غیر ملکی بھی شریک | زرائع نیوز

کراچی:‌ سی ویو صفائی مہم ، مقامی نوجوانوں کا جذبہ دیکھ کر غیر ملکی بھی شریک

کراچی کے نوجوان ذیشان اقبال نے ٹریش ٹیگ کے نام سے فیس بک پر ایک ایونٹ بنایا جس میں 60 سے زائد لوگوں نے شرکت کی خواہش کا اظہار کیا۔

ٹریش ٹیگ کے تحت مقامی نوجوان رضا کار سی ویو پہنچے اور انہوں نے کچرا جمع کر کے ساحل کو صاف ستھرا کیا۔ نوجوانوں کے جذبے کو دیکھ کر دو غیر ملکی بھی اُن کے ساتھ شامل ہوگئے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ رضا کاروں کے ساتھ غیر ملکی شامل ہوئے اور انہوں نے ساحل کی صفائی کروائی۔ رمیز قریشی نامی صارف نے اس حوالے سے ایک تصویر بھی شیئر کی۔

انہوں نے تصویر میں کھڑے تمام لوگوں کو ٹیگ کیا اور اپنے دیگر دوستوں کو آگاہ کیا کہ دو غیر ملکی نوجوان بھی صفائی مہم میں شامل ہوئے۔ مہم میں نوجوان لڑکی اریشہ خان، ذیشان اقبال اور فرمان شمس سمیت دو غیر ملکی اور ایک مقامی نوجوان شامل تھا۔