بہاولپور کی یونیورسٹی میں ہونے والے پروفیسرقتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تحقیقاتی اداروں نے پروفیسر کے قتل سے قبل طالب علم کے رابطوں کا پتہ لگا لیا۔
پولیس کے مطابق قاتل خطیب حسین کا رابطہ تحریک لبیک پاکستان کے لیہ سے تعلق رہنے والے مقامی رہنما ظفر گیلانی سے سوشل میڈیا پر رابطہ تھا۔
https://zaraye.com/7027-2/
ظفرگیلانی لیہ میں ٹی ایل پی کامقامی رہنما ہے ،پولیس نے قتل کی تفتیش کے سلسلے میں مختلف شہروں سے5افراد کو حراست میں لے لیا، زیرتفتیش افراد کو آئی ٹی، سوشل میڈیا کےذریعےٹریس کیا گیا، پولیس نے اےٹی سی سےملزم ظفرگیلانی کا15روزہ ریمانڈحاصل کرلیا۔
