Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈالمیا سیمنٹ فیکٹری کے قریب دو گروپوں میں تصادم , زخمی پولیس افسر سمیت 3 گرفتار | زرائع نیوز

ڈالمیا سیمنٹ فیکٹری کے قریب دو گروپوں میں تصادم , زخمی پولیس افسر سمیت 3 گرفتار

کراچی: ڈالمیا سیمنٹ فیکٹری کے قریب دو گروپوں میں مسلح تصادم کے واقعےمیں زخمی ہونے والے پولیس افسر سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

عزیز بھٹی تھانےکے علاقے ڈالمیا سیمنٹ فیکٹری کے قریب دو گروپوں میں مسلح تصادم کے واقعےمیں زخمی ہونے والے پولیس افسر زبیر خان کوگرفتارکرلیا گیا جبکہ مخالف گروہ سے بھی قیصر اور اس کے بیٹے سلطان کو گرفتار کیا گیا ہے، عزیز بھٹی پولیس نے واقعے کے 2 مقدمات درج کر لیے ، ایک مقدمہ مسلح تصادم اور دوسرا غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے پر درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مسلح تصادم میں زخمی اور بعد ازاں گرفتار ہونے والا پولیس افسر ہی جھگڑے کامرکزی کرادر تھا گرفتار سب انسپکٹر زبیر ابراہیم حیدری تھانے میں شعبہ تفتیش کا انچارج تھا ،پیر کو ہی عہدےسے بھی ہٹادیا گیا تھا مسلح تصادم کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی جس میں پولیس افسر کو فائرنگ کرتے دیکھا گیا تھا گرفتار سب انسپکٹر کے بھائی، برادر نسبتی اور دیگر ملزموں کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ دو پڑوسیوں کے درمیانی ذاتی چپقلش کا نتیجہ ہے ۔