Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
کراچی، قبرستان میں‌ مردہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا انسانیت سوز واقعہ |

کراچی، قبرستان میں‌ مردہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا انسانیت سوز واقعہ

کراچی کے علاقے لانڈھی اسماعیل گوٹھ قبرستان میں خاتون مردہ سے زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، ورثا کے مطابق ملزم نے قبر اور جسد خاکی کی بے حرمتی کی۔

بھائی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 32 سالہ فریحہ نامی خاتون کی تدفین کی اور آج صبح چاچا جب فجر کی نماز کے بعد قبرستان پہنچے تو قبر کی دو سلیبیں ہٹی ہوئی تھیں اور بہن کے جسم سے کفن اتارا ہوا تھا۔ نامعلوم شخص نے خاتون کی قبر کو کھود کر زیادتی کی۔

بھائی کا دعویٰ ہے کہ مردہ بہن کے جسم پر زیادتی کے واضح نشانات نظر آرہے ہیں، پولیس اور متعلقہ ادارے معاملے پر ایکشن لیں۔ واقعے کے بعد ورثا اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد قبرستان پہنچ گئی۔