کراچی: اینٹی کر پشن یونٹ ایسٹ کی تین گاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا ڈی ایم سی ملیر کے ہیڈ آفس واقع یونس چورنگی پر چھاپہ مارا۔ ٹیم نے تمام گیٹ بند کرکے اینٹی کرپشن اہلکار کھڑے ہوگئے ہیں کسی فرد کو بھی باہر جانے کی اجازت نہیں دی۔
ذرائع نیوز کے نامہ نگار کے مطابق ٹیم کے افراد میونسپل کمشنر بلدیہ ملیر کے کمرے میں ریکارڈ کی جانچ پڑتال کررہے ہیں۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق چئیرمین جان محمد بلوچ فوری طور ٹیم کے آنے سے چند لمحے قبل دفتر سے نکل گئے اور وہ بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔
