وزیر اعلیٰ کا سائٹ میں جاں بحق افراد کے ورثا کی مالی امداد کا اعلان

کراچی : مفت راشن اور زکوٰۃ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے 9 خواتین اور 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سائٹ فیکٹری واقعے کے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کردیا۔
وزیر اعلیٰ نے بھگدڑ میں جاں بحق افراد کی فیملی کیلئے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا، جبکہ ہر زخمی کیلئے 1 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا۔
مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ جاں بحق اور زخمیوں کے کوائف فوری حاصل کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: