Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
چوہدری نثار متحرک، وزیراعلیٰ پنجاب بننے کا امکان | زرائع نیوز

چوہدری نثار متحرک، وزیراعلیٰ پنجاب بننے کا امکان

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کی نشست سے کامیاب ہوئے اور انہوں نے احتجاجاً حلف نہیں اٹھایا تاہم اب اُن کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے امکانات روشن ہوگئے، یاد رہے کہ اُن کی اس وزارت کے لیے مسلم لیگ ن سے بھی لڑائی ہوئی جس نے بعد میں شدت اختیار کرلی تھی۔

چوہدری نثار نے گزشتہ دنوں راولپنڈی میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں، مقتدر حلقوں کی نظر میں وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے سب سے موضوع امیدوار ہیں، ذرائع نے یہ بھی خبر دی کہ وہ علاج کی غرض سے لندن جائیں گے جہاں وہ شہبازشریف سے اہم ملاقات کریں گے اور پھر اپنے مستقبل کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

چوہدری نثار نے مسلم لیگ ق سمیت شہبازشریف سے بھی رابطہ کیا اور وہ اب سیاسی میدان میں ایک بار پھر متحرک نظر آرہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں وزیراعلیٰ یا وزارتِ داخلہ پنجاب کا عہدہ دینے کی بات چیت طے ہوگئی، اگر چوہدری نثار کو عثمان بزدار کی جگہ لایا جاتا ہے تو وزیر داخلہ سردار بزدار کو بنایا جائے گا۔

https://zaraye.com/nisar-advice-to-imran-khan/

مسلم لیگ ق نے بھی پنجاب کابینہ میں ممکنہ ردوبدل کو دیکھتے ہوئے ایک بار پھر ترپ کا پتہ پھینکتے ہوئے شہباز شریف سے رابطے کیے تاکہ مزید وزارتیں مل سکیں البتہ چوہدری شجاعت نے رابطوں کی تردید کردی۔

https://zaraye.com/ch-nisar-again-on-screen/

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے لندن میں موجود مسلم لیگ ق کے سربراہ کو پیغام بھیجا کہ ’’ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر آگے بڑھنے کا وقت ہے‘‘۔