Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کیا متھیرا شراب پی کر شو کرتی ہیں؟‌ اہم ویڈیو | زرائع نیوز

کیا متھیرا شراب پی کر شو کرتی ہیں؟‌ اہم ویڈیو

بے باکی کی وجہ سے بہت ہی کم عرصے میں شوبز انڈسٹری میں مضبوط جگہ بنانے والی متھیرا کے بارے میں ایک غلط فہمی ہے جس کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں۔

اداکارہ کو شہرت اُس وقت ملی جب وہ ایک ٹی وی شو میں پروگرام کرتی تھیں اور اس میں کالرز سے گفتگو کرنا ہوتی تھی، متھیرا نے کئی اشتہارات میں بھی کام کیا اور بالی ووڈ کے لیے ایک آئٹم سانگ بھی کیا۔

حال ہی میں اُن کا وائس اوور مین پر انٹرویو ہوا جس میں متھیرا نے کھل کر ہر موضوع پر گفتگو کی۔ اس دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو لگتا ہے میں ہر وقت شراب کے نشے میں دھت رہتی اور اسی انداز میں بات کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے کبھی شراب نہیں پی اور نہ ہی ایسا کبھی کیا کہ پی کر پروگرام کروں‘۔