اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دئیے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول منسوخ کر دیا۔
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
الیکشن کمیشن میں جماعت اسلامی،ن لیگ اور پی ٹی آئی کےوکلا کی جانب سے دلائل دیئے گئے۔
الیکشن کمیشن میں سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی جانب سے بھی دلائل دیئے گئے۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کا موقف سنا۔حکومتی موقف بھی الیکشن کمیشن میں پیش کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دئیے۔
