سیف علی خان کی بیٹی کو ہیرو مل گیا

ممبئی: بھارتی اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی فلم میں ان کا ہیرو کون بنے گا اس کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

سارہ علی خان کی فلم پہلی فلم میں سشانت سنگھ راجپوت کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کریں گی۔ سارہ خان بالی وڈ میں پہلی فلم کیدار ناتھ کرنے جارہی ہیں جس کی ہدایت کاری کے فرائض ابھیشک کپور نے انجام دئیے ہیں۔ جب کئی ناموں پر غور کرنے کے بعد ہیرو کے لئے سشانت سنگھ راجپوت کا نام ہیرو کے طور پر فائنل ہوگیا ہے۔

سارہ خان سشانت سنگھ راجپوت کے ہمراہ رومانوی کردار میں نظر آئیں گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کافی عرصے سے سارہ خان کی پہلی فلم کے بارے میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ ان کی پہلی فلم کرن جوہر کے ساتھ ہوگی پر یہ تمام افواہیں دم توڑ گئیں ہیں۔

یاد رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت اس سے قبل ایم ایس دھونی، ان کہی کہانی، شدھ دیسی رومینس، کائی پوچھے جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: