مکیش امبانی کے بیٹے کی منگنی میں دیپیکا اوررنویر کی انٹری نے مداحوں کے دل جیت لیے

ممبئی : دیپیکا پڈوکون اپنے شوہرریونر سنگھ کے ساتھ مکیشن امبانی کے بیٹے کی منگنی میں شریک ہوئیں۔ دیپیکا پاڈوکون نے تورانی برینڈ کی ساڑھی زیب تن کی جو ان کی شخصیت پربھر پور جچ رہی تھی ۔

مکیشن امبانی کے بیٹے کی منگنی کی تقریب میں بالی وڈ کے ستاروں سلمان خان ، شاہ رخ خان ، انکی اہلیہ گوری خان ، صاحبزادے آریان خان ، کترینہ کیف، ایشوریا رائے ، دیپیکا پاڈوکون ، رنویر سنگھ کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔

تقریب میں دیپیکا اوررنویر کی انٹری نے مداحوں کے دل جیت لیے ۔منگنی کی اس تقریب میں دیپیکا نے راویتی سرخ صندوری ساڑھی زیب تن کی جو کی بھارت کے مشہور برینڈ تورانی نے ڈیزائین کی ۔

تورانی کی ویب سائٹ پر اس سرخ ساڑھی کی قیمت پانچ لاکھ پاکستانی روپے سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: