Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مردہ خانے میں‌ رکھا خاتون کا جسد خاکی اچانک زندہ ہوگیا

مردہ خانے میں‌ رکھا خاتون کا جسد خاکی اچانک زندہ ہوگیا

جوہانسبرگ: مردہ خانے کے اندر داخل ہونا یا پھر یہاں پر ملازمت کرنا کوئی آسان بات نہیں کیونکہ ایسا ماحول ہوتا ہے جو انسان کے اندر پراسرار خوف پیدا کردیتا ہے۔

مورگیج ہاؤس میں رکھا کوئی مردہ آدھی رات کو اچانک زندہ ہوکر شور کرنے لگے یا پھر سانسیں لینے لگے تو آپ کا کیا عالم ہوگا اس بات کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

اسی طرح کا عجیب و غریب واقعہ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں پیش 1کے ایک مردہ خانے میں پیش آیا جہاں کار حادثے میں ہلاک ہونے والی ایک خاتون کی لاش لائی گئی تھی۔

امریکی ویب سائٹ ٹائمز لائیو کے مطابق خاتون ایک رات قبل کارحادثے میں انتقال کرگئی تھیں جس کے بعد اُن کی موت کی تصدیق ایمبولینس سروس ڈسٹریس الرٹ اور طبی تربیت یافتہ عملے نے کی تھی۔

رات کے وقت مردہ خانے کا ایک اہلکار لاشوں کا معائنہ کر رہا تھا کہ یہ دیکھ کر اس کے رونگٹے کھڑے ہو گئے کہ خاتون، جسے موقع پر مردہ قرار دے کر لایا گیا تھا، کے جسم میں حرکت ہو رہی تھی۔ اس کے شور مچانے پر دیگر عملہ بھی متحرک ہو گیا اور فوری طور پر اس خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے تفصیلی معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ خاتون میں زندگی کے آثار موجود تھے، جس کے بعد اسے ہوش میں لانے کی کوشش شروع کر دی گئی۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔