Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شارٹ فلم"اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ " پروڈیوسر کی حیثیت سے آسکر ایوارڈ کی تقریب میں ملالہ کا ڈیبیو | زرائع نیوز

شارٹ فلم”اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ ” پروڈیوسر کی حیثیت سے آسکر ایوارڈ کی تقریب میں ملالہ کا ڈیبیو

لنن : 95 ویں اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب میں ملالہ یوسف زئی نے اپنے شوہر اسیر ملک کے ہمراہ شرکت کی، اسکرز ایوارڈ میں ملالہ یوسف زئی کا یہ ڈیبیو ہے۔دنیا کی کم عمر نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی نے 95 ویں اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب میں شاندار انٹری دی ۔

ملالہ کے آسکر کی ایوارڈ میں پہنے جانے والے بندے 1930 میں افغانستان کی پہلی ملکہ ثریا طرزی سے تعلق رکھتے ہیں۔ ملکہ ثریا نے بطور وزیر تعلیم بھی افغانستان میں خواتین کے حقوق اور تعلیم کے حوالے سے بہت کام کیا۔ وہ اس حوالے سے بہت فعال رہیں۔

ملالہ یوسف زئی نے ایک ہاتھ میں زمرد کے جڑاو سے مزین ہیرے کی انگوٹھی پہن رکھی تھی ۔ یہ زمرد سے مزین اس انگوٹھی کا استعمال بھی علامتی طور پر ہی کیا گیاکیونکہ ملالہ کا تعلق سوات سے ہے . اور بھارت اور پاکستان میں دنیا کا بہترین زمرد پایا جاتا ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے شارٹ فلم”اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ ” کی ایگیٹیو پروڈیوسر کی حیثیت سے آسکرز ایوارڈ کی تقریب میں اپنا ڈیبیو کیا۔ ان کی یہ شارٹ فلم کو بہترین ڈاکیومنٹری کے طور پر اکیڈمی ایوارڈ میں نامزد کیا گیا تھا۔