Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے کراچی میں عورت مارچ | زرائع نیوز

عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے کراچی میں عورت مارچ

کراچی : عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے عورت مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کے لیے تعلیم، صحت کی سہولتیں فراہم کرنے، تحفظ اور صنفی مساوات کا مطالبہ کیا گیا۔

مارچ میں خواتین نے جبری تشدد کے خلاف آواز بلند کرنے کے نعروں پر مبنی بینرز اور پوسٹرز اٹھار رکھے تھے۔شرکاء نے تخلیقی پوسٹرز اور بینرز کے ذریعے لڑکیوں کی کم عمری میں اور جبری شادیوں کے خلاف اور جنسی ہراسانی سمیت دیگر اہم مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

مارچ میں خواجہ سرا اور مرد بھی شریک ہوئے، مارچ برنس گارڈن سے شروع ہوا، وہاں سے سندھ اسمبلی گیا اور سندھ اسمبلی سے واپس برنس گارڈن پہنچ کر ختم ہوگیا.