Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اپنی ہی موت کیمرے میں‌محفوظ کرنے والی خاتون | زرائع نیوز

اپنی ہی موت کیمرے میں‌محفوظ کرنے والی خاتون

امریکی فوج نے اپنی اس خاتون فوٹو گرافر کی وہ آخری تصاویر جاری کر دی ہیں جو انھوں نے اس دھماکے سے عین پہلے لی تھیں جس میں ان کے ساتھ ساتھ چار افغان فوجی بھی ہلاک ہوئے تھے۔

22 سالہ ہلڈا کلیٹن اور چار افغان فوجی دو جولائی سنہ 2013 کو ایک تربیت کے دوران مارٹر گولہ پھٹنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ حادثہ افغانستان کے مشرقی صوبے لغمان میں پیش آیا تھا۔

امریکی فوج نے ایک افغان کی بنائی ہوئی تصویر بھی جاری کی ہے جسے کلیٹن فوٹو جرنلزم کی تربیت دے رہی تھیں۔ یہ شخص بھی مرنے والوں میں شامل تھا۔

یہ تصاویر فوجی جریدے میں شائع کی گئیں۔

جریدے میں لکھا گیا کہ ’کلیٹن کی موت سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہیں کہ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین فوجیوں کو بھی تربیت اور لڑائی کے دوران کس قدر خطرناک صورتحال کا سامنا ہوتا ہے۔‘

US ARMY

یہ تصاویر کلیٹن کے خاندان کی اجازت سے شائع کی گئی ہیں۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ کلیٹن نے نہ صرف افغان فورسز کو مضبوط بنانے کی سرگرمیوں میں مدد کی بلکہ انھوں نے اس میں موجود خطروں کا سامنا بھی کیا۔‘

امریکہ

کلیٹن وژول انفارمیشن سپیشلسٹ تھی۔ ان کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے تھا۔ امریکی محکمۂ دفاع نے ان کے نام سے ایک اعزازی ایوارڈ بھی رکھا ہے۔

امریکہ

فوجی فوٹو گرافرز کو پانچ روزہ جسمانی اور تکنیکی ٹیسٹ پاس کرنا ہوتا ہے جس کے بعد انھیں سپیشلسٹ ہلڈا کلیٹن بہترین جنگی کیمرہ نامی یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔