اسلام آباد: سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے شہبازشریف کی تیسری شادی کے حوالے سے انتہائی بڑا دعویٰ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 25 جولائی کو عام انتخابا ت ہونے جارہے ہیں اور اب صرف 20 رو ز کا وقت باقی رہ گیا، تمام امیدوار اپنی اپنی الیکشن مہم میں مصروف عمل ہیں تاہم کاغذت نامزدگی میں ایک سے زائد شادیاں کرنے والے سیاستدان بھی سامنے آئے لیکن اب سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے شہبازشریف کی تیسری شادی کے حوالے سے انتہائی بڑا دعویٰ کر دیا۔
چوہدر ی غلام حسین کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے خاتون سابق ایڈوکیٹ جنرل سے تیسری شادی کی ہوئی ہے اور اس کو ایک سال ہو چکا ہے ، میں اس کا ڈیٹا سامنے لے کر آ رہاہوں۔
یہ دعویٰ سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی پبلک نیوز کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کرتے ہوئے کیا۔
واضح رہے کہ شہباز شریف نے کاغذات نامزدگی میں دو بیویاں ظاہر کیں جن میں تہمینہ درانی اور نصرت شہباز شامل ہیں جب کہ اُن کی اولادوں میں حمزہ شہباز، رابعہ شہباز اور مہرالنسار شامل ہیں۔
خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
