ممبئی : بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ ان کا ٹوئٹر اکانٹ ہیک ہوگیا ہے۔انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ ان کے ٹوئٹر پروفائل سے شیئر کردہ پوسٹس پر کوئی سرگرمی نہ کریں جب تک کہ یہ مسئلہ حل نہ ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ میں اس کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، آگاہ کردوں گا۔
