Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
’’ہم روزہ رکھ کر کسی پر احسان نہیں کرتے‘‘ | زرائع نیوز

’’ہم روزہ رکھ کر کسی پر احسان نہیں کرتے‘‘

پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم روزہ رکھ کر کسی دوسرے انسان پر احسان نہیں کرتے، ہم روزہ اپنے اور اپنے رب کے لیے رکھتے ہیں، ہمیں کوئی حق نہیں کہ بھوک کی وجہ سے اپنا غصہ کسی اور پر نکالیں کیوں کہ رمضان میں اللہ سبحان و تعالی کو آپ کی بھوک نہیں چاہیے بلکہ رمضان تو صبر، تحمل اور حوصلہ افزائی کا نام ہے۔

کبریٰ خان نے مزید کہا کہ اگر آپ روزہ خالص اللہ کی خوشنودی کے لیے رکھ رہے ہیں تو خود کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے آپ میں سچے رہیں اور اس کا اثر دوسروں پر پڑنے دیں تاکہ اس طرح سے پتا چل سکے کہ روزہ رکھ کیوں رہے ہیں؟ آخر کار ہم سب انسان ہیں ہم سب میں خامیاں ہیں لیکن ہمیں کوشش جاری رکھنی چاہیے تاکہ خود کو بہتر سے بہتر بناسکیں۔

https://www.instagram.com/p/Bxmlr9hHt9N/

اداکارہ نے مزید کہا کہ رحم دل بنیں، صبر والے بنیں اپنے اطراف کے لوگوں سے تحمل سے پیش آئیں، اپنے والدین سے صلہ رحمی کریں، دوستوں سے پڑوسیوں سے اور ساتھ کام کرنے والوں سے بھی تحمل سے پیش آئیں۔