Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عام انتخابات:الیکشن کمیشن کاغیرملکی مبصرین کومدعوکرنے کا فیصلہ | زرائع نیوز

عام انتخابات:الیکشن کمیشن کاغیرملکی مبصرین کومدعوکرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے مشاہدے کے لیے بین لاقوامی مبصرین کو مدعوکرنے کا فیصلہ کیا۔

اس ضمن میں چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں بین لاقوامی مبصرین کو مدعو کرنے اور مبصرین کے لیے ضابطہ اخلاق کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ وزارت خارجہ کوفوری طور پر تحریر کیا جائے کہ وہ بین الاقوامی مبصرین کو آئندہ عام انتخابات کی شفافیت کے مشاہدہ کےلئے مدعو کرنے کے سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کرے۔

نیز اجلا س میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ غیر ملکی مبصرین کی جن تنظیموں نے الیکشن کمیشن کو آئندہ عام انتخابات کے دوران انتخابی عمل کے مشاہدہ کی درخواست کی ہے انکے کیس کو فوری طور پر پراسس کیا جائے ۔

الیکشن کمیشن نےسیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں 16اکتوبر 2023کو بین الوزارت اجلاس بلانے کی بھی ہدایت کر دی ۔ اس میں وزارت خارجہ ، وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کے سیئنر افسران شریک ہوں گے اور عالمی مبصرین کےحوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ادارے نے تمام سٹیک ہولڈرزبشمول وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور دیگر اداروں سے فوکل پرسنز کی تفصیل مانگ لی ۔ اس کے علاوہ ادارے نے صوبائی سطح پر الیکشن کمیشن کی طرف سے جوائنٹ صوبائی کمشنر ایڈمن کو چاروں صوبوں میں فوکل پرسن مقرر کیا ہے ۔ ادارے نے عالمی مبصرین کے لئے ضابطہ اخلاق کی منظوری بھی دی اور اسے فوری طور پر شائع کرنے کی اجازت دی، آئندہ عام انتخابات کے مشاہدے کے لیے بین لاقوامی مبصرین کو مدعوکرنے کا فیصلہ کیا۔ ادارے نے آئندہ عام انتخابات کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ ادارے سے متعلق تمام امور شیڈول کے مطابق مکمل کئے جائیں ۔