شکاگو: 104 سالہ بزرگ خاتون نے جہاز سے چھلانگ لگا کر اسکائی ڈائیونگ میں عمر رسیدہ خاتون ہونے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
حال ہی میں ایک 104 سالہ بزرگ خاتون نے جہاز سے چھلانگ لگانے کا کارنامہ انجام دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 104 سالہ بزرگ خاتون کا نام ڈورتھی ہوفنر ہے جو امریکی شہر شکاگو کی رہائشی ہیں۔
104 سالہ بزرگ خاتون نے اسکائی ڈائیونگ بھی شکاگو میں ہی کی ہے۔خاتون عالمی ریکارڈ بنانے پر بے حد خوش ہیں۔
اس سے قبل یہ اعزاز گزشتہ سال سوڈان سے تعلق رکھنے والی خاتون نے 103 سال کی عمر میں بنایا تھا۔رپورٹس کے مطابق 104 سالہ بزرگ خاتون کا نام ڈورتھی ہوفنر ہے جو امریکی شہر شکاگو کی رہائشی ہیں۔
علاوہ ازیں محققین کہتے ہیں کہ اگر آپ دماغی طور پر صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو پھر مچھلی کے شکار کو مشغلہ بنالیں۔تحقیق کاروں نے یہ نتیجہ ایک اسٹڈی سے اخذ کیا ہے جس میں سترہ سو سے زائد مردوں نے حصہ لیا۔تحقیقی مطالعے کے شرکا جن کا کہنا تھا کہ وہ باقاعدگی سے مچھلی کے شکار پر جاتے ہیں، ان کے کسی ذہنی یا نفسیاتی مرض میں مبتلا ہونے کی شرح مچھلی کا باقاعدگی سے شکار نہ کرنے والے افراد کے مقابلے میں 17 فیصد کم پائی گئی۔چند ہفتے قبل ایک سائنسی جریدے میں شائع ہونےو الی اس اسٹڈی میں بتایا گیا ہے جو افراد جتنا زیادہ مچھلی کے شکار پر جاتے ہیں ان کی ذہنی صحت اتنی ہی بہتر ہوتی ہے۔
ادھر جرمن میوزیم کے ایک سابق ملازم کو حال ہی میں مبینہ طور پر متعدد پینٹنگز کو جعلی کاپیوں کے ساتھ تبدیل کرنے اور اصلی پینٹنگز کو فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کے پرائیویسی کے سخت قوانین کی وجہ سے میونخ میں ڈوئچز میوزیم کے 30 سالہ سابق ملازم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ ملازم نے کم از کم چار پینٹنگز کو کاپیوں سے تبدیل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ 2016 – 2018 کی مدت میں ملازم نے آرٹ کے فن پاروں کو کئی نیلامیوں میں فروخت کیا اور اس رقم کو قرض ادا کرنے کے لیے استعمال کیا۔