Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
واٹر بورڈ کی ریکارڈ ریکوری |

واٹر بورڈ کی ریکارڈ ریکوری

کراچی : واٹربورڈ کارپوریشن ریکوری میں بازی لے گیا، محکمہ آر آر جی نے گذشتہ ماہ ڈیڑھ ارب سے زائد کی ریکوری کرکے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر آر آرجی محمد ثاقب کی تبدیلی کے بعد محکمے میں بھی تیزی سے تبدیلیاں آنے لگ گئیں،ڈی ایم ڈی عمران زیدی کی کوششوں سے ادارے کی ریکوری میں ناقابل یقین حد تک اضافے پر افسران وملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

وارڈ بورڈ کا شعبہ آر آر جی ادارے کی ریکوری میں بازی لے گیا ہے،ذرائع کے مطابق گذشتہ ماہ محکمہ ڈیڑھ ارب سے زائد کی ریکور ی کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے جس نے ریکوری کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ آر آر جی سے سابق ڈی ایم ڈی محمد ثاقب کے تبادلے کے بعد محکمے کی کارکردگی میں تیزی سے بہتری آئی ہے ۔

نئے تعینات ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر عمران زیدی نے ایم ڈی واٹر بورڈ کی ہدایت کے مطابق ادارے کی ریکوری کیلئے کوششیں کرکے ریکوری میں خاطر خواں اضافہ کردیا ہے اور اس سلسلے میں محکمے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ستمبر 2023ءمیں کی گئی ریکوری ایک ارب 51 کروڈ سے بھی زائد ممکن ہوسکی ہے جس سے محکمے کے افسران وملازمین کو بروقت تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیوں سمیت تعمیرو مرمت کے کام احسن انداز سے ممکن ہوسکیں گے۔

واٹر بورڈ کے نئے ایم ڈی عمران زیدی نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہر ماہ ریکوری میں اضافہ کیا جائے گا اور اس سلسلے میں عوام کو بروقت بلز کی ادائیگی کرنے کیلئے درخواست کی جائے گی تاکہ محکمہ شہریوں کی بہتر انداز سے خدمت کو یقینی بناسکے۔

واٹربورڈ کارپوریشن ریکوری میں بازی لے گیا، محکمہ آر آر جی نے گذشتہ ماہ ڈیڑھ ارب سے زائد کی ریکوری کرکے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر آر آرجی محمد ثاقب کی تبدیلی کے بعد محکمے میں بھی تیزی سے تبدیلیاں آنے لگ گئیں،ڈی ایم ڈی عمران زیدی کی کوششوں سے ادارے کی ریکوری میں ناقابل یقین حد تک اضافے پر افسران وملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔