کراچی : پنجاب میں گردوں کی پیوندکاری میں ملوث گروہ نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔
گردہ اسکینڈل میں ملوث 8 رکنی گینگ جسے پولیس نے گرفتار کیا اُس نے تفیش میں اہم انکشافات کیے ہیں۔
گروہ کا سرغنہ ڈاکٹر فواد ہے جس نے متعدد لوگوں کو ملاکر ایک گینگ بنایا اور 358 سے زائد غیر قانونی پیوندکاریاں کیں۔
تفتیش میں انکشاف کیا گیا کہ ڈاکٹر فواد کی غیر موجودگی میں مکینک نے مریضوں کی سرجری کی، نوید نامی مکینک نے گردوں کی پیوندکاری کی تربیت ڈاکٹر فواد سے حاصل کی۔ ڈاکٹر فواد کے فرنٹ مین شوکت نے 65 ممالک کے لوگوں کے گردوں کی سرجریز کروائیں۔
اس آٹھ رکنی گینگ میں سونیا نامی ہیلتھ ورکر ، وحید طاہر پراپرٹی ڈیلر اور گردے فروخت کرنے والوں کا انتظام کرتا ہے جبکہ فاروق اور لیاقت نامی افراد نے اپنا گردہ فروخت کر کے رکنیت حاصل کی۔
پولیس حکام کے مطابق لیاقت نے مزید پندرہ افراد کے گردے خریدے، ڈاکٹر فواد سمیت دیگر گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے۔