اقرار الحسن کا کراچی سے لاہور منتقل ہونے کا اعلان
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مقیم اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کے اینکر اور تحقیقی صحافی اقرار الحسن نے لاہور منتقل ہونے کا اعلان کردیا۔
اقرار الحسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے کراچی سے لاہور منتقل ہونے کا اعلان کیا اور شہر قائد سے جڑی یادوں کا تذکرہ بھی کیا۔
اپنے جذباتی پیغام میں اقرار الحسن روہانسے بھی نظر آئے، جس میں انہوں نے نام شہرت ملنے پر کراچی کا شکریہ ادا کیا اور ان بارہ سالوں کو زندگی کا قیمتی ترین سال دیا۔
انہوں نے بتایا کہ پروگرام کی ریکارڈنگ اور رمضان ٹرانسمیشن سمیت الیکشن کی خصوصی نشریات میں وہ شرکت کرتے رہیں گے۔
اقرار الحسن نے بتایا کہ لاہور میں اُن کا اپنا ذاتی مکان زیر تعمیر ہے، وہ کچھ عرصہ وہ کرائے کے گھر میں رہیں گے تاکہ اس دوران اپنے گھر کی تعمیر و مرمت کے کام کو خود دیکھیں۔
https://www.facebook.com/syediqrarulhassanfans/videos/266803731450467/
انہوں نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ دل گرفتاں ہے، خدا کرے ہجرتوں کا سلسلہ ختم ہو۔ اقرار الحسن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کراچی کے تاریک اور خوشحالی کے دور کا تذکرہ کرتے ہوئے رب کے حضور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس شہر کو خوشیوں کا گہوارہ بنادے۔
Iqrar ul hassan karachi say lahore Q Shift Horhe hain
Iqrar ul hassan karachi say lahore”kitnay caror”ky gher main shift ho rehay hain??? |Iqrarulhassan
اس پر Iqrar Ul Hassan Fans نے شائع کیا جمعہ، 30 جولائی، 2021