Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی ایف یوجے نظریاتی کی بول نیوزکی ٹیم پرحملے کی مذمت | زرائع نیوز

پی ایف یوجے نظریاتی کی بول نیوزکی ٹیم پرحملے کی مذمت

پی ایف یوجے نظریاتی کے سیکرٹری اطلاعات سید محبوب احمدچشتی نے بول نیوزکی ٹیم پرحملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ صحافیوں کومال غنیمت سمجھنے والے ہوش کے ناخن لیں اورجولوگ بھی کسی خوش گمانی میں ہیں کہ وہ صحافیوں کودیوارسے لگانے سمیت تشدد کے عمل کو رواں رکھیں گے وہ یہ بات سمجھ لیں کہ اب اگر کسی صحافی پرتشدد کیا گیاتواینٹ کاجواب پتھرسے دیناجانتے ہیں

انھوں نے مزیدکہاکہ سندھ حکومت صحافیوں پرہونے والے تشدد کے واقعات کافوری نوٹس لیں اورجو بھی لوگ اس طرح کے واقعات میں ملوث ہیں انھیں سخت سے سخت سزادی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص صحافی پرہاتھ اٹھاتے ہوئے ایک بار ضرورسوچے،محبوب احمدچشتی کا مزیدکہناتھاکہ پی ایف یوجے نظریاتی اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اوربول نیوزکی ٹیم پرہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے