کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ الیکشن میں پروگریسیو پینل نے مسلسل چھٹے سال کامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔
سال2022-23 کے لیے کراچی پریس کلب میں ہفتے کو ہونے والے انتخابات میں پروگریسیو پینل نے تمام عہدوں پر کامیابی حاصل کرکے کلین سوئپ کیا ہے ان کے مقابل ڈیموکریٹ پینل کوئی نشست حاصل نہ کرسکا۔
Please vote and support progressive panel #kuj #election @faizanlakhani @geofahmigeo pic.twitter.com/eAV0Cz0TZE
— Muhammad Ansar Alam (@MuhammadAnsarAl) January 28, 2023
الیکشن کمیٹی کے سربراہ کرامت علی کی جانب سے جاری انتخابی نتائج کے مطابق صدر کے عہدے پر پروگریسیو پینل کے فہیم صدیقی نے 330 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ان کے مقابل ڈیموکریٹ پینل کے امیدوار امتیاز فاران 191 ووٹ حاصل کرسکے۔
اسی طرح جنرل سیکریٹری کے عہدے پر لیاقت رانا 308 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ان کے مقابل ڈیموکریٹ کی امیدوار شازیہ حسن نے 207 ووٹ حاصل کیے، خازن کے عہدے پر پروگریسیو پینل کے جاوید قریشی نے 318 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مقابل ڈیموکریٹ پینل کے امیدوار قمر خان 180 ووٹ حاصل کرسکے۔
نائب صدر کی دو نشستوں پر پروگریسیو پینل کے قاضی آصف اور نعیم کھوکھر بالترتیب 305 اور 262 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ان کے مقابل ڈیموکریٹ پینل کے امیدوار میاں طارق 167 اور نعمت اللّہ بخاری 169 ووٹ حاصل کرسکے۔
Allhamdolillah, I'm elected as joint secretary of Karachi Union of Journalists. Thanks to all the members of KUJ for their support. https://t.co/G1avusAo8r
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) January 28, 2023
جوائنٹ سیکریٹری کی دو نشستوں پرفیضان لاکھانی 301 اور سمیر قریشی 284 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ان کے مقابل ڈیموکریٹ کے ماجد خان 197 اور شاہ فصیح الدین 145 ووٹ حاصل کرسکے مجلس عاملہ کی 7 نشستوں پر لبنی ذیشان 328 ووٹ، اسماعیل دلاور 298، سجاد کھوکھر 295، مدثر غفور 293، کاشف صدیقی 287، زاہد اقبال بھٹہ 280 اور ایم اظہر 275 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
KUJ elections at Karachi Press Club. pic.twitter.com/aS2IqnflEu
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) January 28, 2023
دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، سعید غنی جبکہ مسلم لیگ ق کے عہدیدار طارق حسن اور صادق شیخ نے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی ہے۔
