Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف سامنے آیا ہے | زرائع نیوز

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف سامنے آیا ہے

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف سامنے آیا ہے، پولیس نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے افغان باشندے سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد صنعتی ایریا میں موجود گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے 800 سے زائد کتوں اور گدھوں کی کھالیں برآمد ہوئیں۔

حکام کے مطابق پولیس نے گودام پر چھاپہ مار کر افغان باشندے عبدالحمید سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان نے گودام میں دو سو سے زائد بوریاں موجود تھیں جن میں سے گدھوں اور کتوں کی کھالیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق یہ کھالیں پاکستان کے مختلف شہروں اور افغانستان سے جمع کرکے چین بھیجی جاتی تھی، ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی کہ ان جانوروں کا گوشت کراچی کے ہوٹلوں میں فروخت ہوا جن میں پوش علاقے بھی شامل ہیں جبکہ گرفتار ملزمان سے مذید تفتیش کی جارہی ہے جس کے دوران اہم انکشافات سامنے آسکتے ہیں۔

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف سامنے آیا ہے، پولیس نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے افغان باشندے سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔