Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سندھ ہائیکورٹ نے مکیش چاولہ کی نیب کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست نمٹادی | زرائع نیوز

سندھ ہائیکورٹ نے مکیش چاولہ کی نیب کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست نمٹادی

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی نیب انکوائری میں سابق صوبائی وزیر مکیش چاولہ کی نیب کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست نمٹا دی۔

زرائع کے مطابق مکیش چاولہ و دیگر کی نیب کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست کی سماعت کے موقع پر نیب کی جانب سے تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔

محکمہ فوڈ کی انکوائری میں درخواست گزار مطلوب نہیں ہے۔ عدالت نے نیب کے تحریری جواب کے بعد مکیش کمار و دیگر کی درخواست نمٹا دی۔

درخواست گزار مکیش چاولہ نے محکمہ خوراک کی ممکنہ انکوائری کا اندیشہ ظاہر کیا تھا اور عدالت نے اندیشے کے پیشِ نظر ان کی دو ضمانتیں منظور کر لی تھیں۔

مکیش چاولہ کا اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ میرے خلاف انکوائری شروع کی گئی لیکن اطلاع نہیں دی گئی،درخواست میں سابق صوبائی وزیر نے استدعا کی  تھی کہ گرفتاری کے لیے میرے گھر پر چھاپہ بھی مارا ان کو عدالت سے تحفظ دئے جانے کے بعد علی شریف سمیت دیگر رہنما نے بھی عدالت سے رجوع کیا تھا۔