کراچی: نیوکراچی سیکٹر 5 ای میں فائرنگ کا واقعے
میں ایک اور شہری جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت عبدلعزیر کے نام سے ہوئی ہے
پولیس کے مطابق عزیر کوگھر کے باہر ڈکیتی مزاحمت پرقتل کیا گیا ہے۔
مقتول کے بیٹے کے مطابق میرے والد گھر سے باہر نکلے ہی تھے کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان آئے، ملزمان نے والد سے پیسے چھینے اور فائرنگ کردی، والد کا موبائل گھر پر ہی تھا، گھر میں تعمیراتی کام جاری ہے, والد
مزودروں کو پیسے دینے کیلیے جارہےتھے, ہم نے فائرنگ کی آواز سنی تو گھر سے باہر نکلے,ملزمان نے ایک ہوائی فائر کیا اسکے بعد والد کے سر پر گولی ماردی۔
ان کا کہنا تھا کہ والد کو اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال لیکر گئے،پولیس کی نفری کچھ دیر پہنچی، علاقے میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے
, والد پرچون کی دکان چلاتے تھے, ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ۔