Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ملزمان۔

لائنزایریا سے2 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

کراچی:پاکستان رینجرز (سندھ)اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لائنز ایریا سے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملو ث فیضان خان عرف بھوری گروپ کے 2ملزمان نورالحسن عرف نوری اور معیذ عرف علی عرف ملنگی کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ، موٹرسائیکل اور موبائل فونز بھی برآمد کر لیا گئے۔

ملزمان کا تعلق فیضان عرف بھوری گروپ سے ہے جوکہ پولیس کو اقدام قتل اورپولیس مقابلے کی متعدد ایف آئی آرزمیں مطلوب ہے۔

ملزمان کی دوران ہوٹل ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ملزمان کو باآسانی پہچانا جا سکتاہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی500سے زائدوارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔،دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔گرفتارشدگان کو بمعہ اسلحہ اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔