Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ |

پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رینجرز نے گلبرگ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم طیب حسین کو گرفتار کر لیا جس کا تعلق ایم کیو ایم (لندن) سے ہے۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

ایک اور کارروائی میں رینجرز نے بغدادی کے علاقے سے ملزم عبدالحفیظ کو گرفتار کیا جس کا تعلق غفار ذکری گروپ سے ہے۔

ملزم علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے۔ گلشن معمار میں کارروائی کرتے ہوئے رینجرز نے 2 ملزمان نجید اللہ اور محمد بادل کو گرفتار کیا جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ایک دوسری کارروائی میں رینجرز نے بغدادی کے علاقے سے منشیات فروش محمد نوید کو بھی گرفتار کیا۔

ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کی گئی ہے جبکہ تمام ملزمان کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔