Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستانی عوام سنہری دورکے لیے تیارہوجائیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا | زرائع نیوز

پاکستانی عوام سنہری دورکے لیے تیارہوجائیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا

پاکستانی عوام سنہری دورکے لیے تیارہوجائیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا

پاکستانی عوام سنہری دورکے لیے تیارہوجائیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ
عمران خان کی اولین ترجیح عوام کےمسائل کوحل کرنا ہے،پانچ سال میں ایک کروڑ نوکریاں دی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق مرکز میں اکثریت حاصل کر لینے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت سازی کے مراحل کوحتمی شکل دی جارہی ہے۔

اس حوالے سے وزارتوں کی تفویض اور اہم عہدوں کی تقرری کے حوالے سے ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف نے اپنے لائحہ عمل کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔اس حوالےسے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے پاکستانیوں کو سنہرے دور کے آغاز کی نوید سناتے ہوئے اپنی حکومت کے بنیادی لائحہ عمل کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے اسلام آباد میں بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہعمران خان کی زیرصدارت حکومت سازی سےمتعلق اجلاس ہورہے ہیں۔

پی ٹی آئی غریب عوام کے لیے انقلابی اقدامات کرے گی۔پاکستان کی معیشت کوبحران سے نکالیں گے۔معیشت کوبحران سے نکالنے کے لیے بین الاقوامی تعاون بھی شامل رہے گا۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام سنہری دورکے لیے تیارہوجائیں۔پانچ سال میں ایک کروڑ نوکریاں دی جائیں گی۔عمران خان کی اولین ترجیح عوام کےمسائل کوحل کرنا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ ترک اورافغان صدر،بھارتی وزیراعظم کا بھی عمران خان کوفون آیا۔دنیا بھرسے پاکستان میں سرمایہ کاری کےلیے پیغامات آرہے ہیں۔