Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اسپیکرقومی اسمبلی نے جاتے جاتے بھی لیگی اراکین اسمبلی کو نوازنا شروع کردیا۔ | زرائع نیوز

اسپیکرقومی اسمبلی نے جاتے جاتے بھی لیگی اراکین اسمبلی کو نوازنا شروع کردیا۔

اسپیکرقومی اسمبلی نے جاتے جاتے بھی لیگی اراکین اسمبلی کو نوازنا شروع کردیا۔

اسپیکرقومی اسمبلی نے جاتے جاتے بھی لیگی اراکین اسمبلی کو نوازنا شروع کردیا۔

اسپیکر نے پارلیمنٹ لاجز میں بہترین لاجز لیگی اور پیپلز پارٹی کے اراکین کو سونپ دئیے گئے،بچ جانے والے اپارٹمنٹس تحریک انصاف کے اراکین کے نام کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 2018 کے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرچکی ہے جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف مرکز میں حکومت بنانے کےلیے جوڑ توڑ کر رہی ہے جو حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے مرکز میں سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے اور اب تک پاکستان تحریک انصاف کو مرکز میں حکومت بنانے کے لیے 165 اراکین کی حمایت حاصل کر لی ہے۔

تحریک انصاف کی اکثریت ہونے کے بعد عمران خان یقینی طور پر پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومتی بینچوں پر بیٹھے گی تاہم اسپیکر قومی اسمبلی ایاز سادق نے بھی جاتے جاتے ن لیگ کی شکست کا بدلہ لے لیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے ایک اقدام نے تحریک انصاف کی خوشی پھیکی کر ڈالی۔اس حوالے سے خبر یہ ہے کہ ایاز صادق نے پارلیمنٹ لاجز کے بہترین لاجز مسلم لیگ ن کے اراکین پارلیمنٹ کو الاٹ کر دئیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین کو بھی ترجیحی بنیادوں پر لاجز الاٹ کئیے جارہے ہیں۔اس صورتحال میں بچے کچھے لاجز پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کو دئیے جائیں گے ،حالانکہ حکومتی اراکین اسمبلی کو ترجیحی بنیادوں پر لاجز الاٹ کئیے جاتے ہیں۔