نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ،ْاویس مظفر ٹپی و دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کر نے کی منظوری دیدی ۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا ۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہاگیا کہ نیب اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہے کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اورانویسٹی گیشن مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں ،ْ نیب تمام متعلقہ افراد سے بھی قانو ن کے مطابق ان کا موقف معلوم کریگا تاکہ قانو ن کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے ،ْ
نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے کئے گئے فیصلوں کی تفصیلات کے مطابق نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، فاروق اعوان، سابق سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ، محمد سلیم سابق پی آئی او، سید حسن شیح، سابق کمپنی سکیرٹری یونیورسل سروس فنڈ، انعام اکبر ،سی ای او میسرز مڈاس پرائیوٹ لمیٹڈ اور دیگر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے افسران / اہلکاران کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی۔
