Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ایم کیو ایم پاکستان کا مردم شماری سے متعلق حکومتی رویئے پر اظہار اطمینان | زرائع نیوز

ایم کیو ایم پاکستان کا مردم شماری سے متعلق حکومتی رویئے پر اظہار اطمینان

اسلام آباد : ایم کیو ایم پاکستان نے مردم شماری سے متعلق حکومتی رویئے پر اظہار اطمینان کر دیا۔

زرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور ایم کیوایم پاکستان کے وفود کی ملاقات ہوئی ۔

ایم کیو ایم کے وفد کی سربراہی خالد مقبول نے کی جبکہ دیگر رہنماؤں میں مصطفی کمال، فاروق ستار، اور امین الحق شامل تھے۔

جبکہ حکومت کی جانب سے خواجہ آصف، احسن اقبال اور سعد رفیق شریک ہوئے۔

ملاقات کے دوران مردم شماری کے اعدادوشمار کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایم کیو ایم نے مردم شماری میں ہونے والی ناانصایوں پر کراچی کا مقدمہ پیش کیا۔