اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیصل مسجد کی سیاحت کے لیے آئی غیرملکی خاتون کو ہجوم نے ہراسگی کا نشانہ بناڈالا۔
زرائع کے مطابق خاتون کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ عید الفطر کے دوسرے روز پیش آیا۔
اور کہا جا رہا ہے کہ پولیس کی طرف سے اس واقعے میں ملوث بدماشوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے واقعے کے بعد اپنی نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہجوم نے غیرملکی خاتون اور اس کے ساتھی کو گھیر رکھا ہوتا ہے۔
اور اس کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بنانے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے خاتون اور اس کا ساتھی تیز قدموں سے وہاں سے نکل جانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
In Riyasat-e-Pudina, Foreign tourists visiting the Faisal Mosque in Islamabad get harassed by uncivilised Pakistani men. 😃😃😃👇 pic.twitter.com/s2KyZunOt6
— Naren Mukherjee (@NMukherjee6) April 23, 2023