کراچی : رمضان المبارک میں سبزی اور پھلوں کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے انتظامیہ ایکشن میں نظر آرہی ہے۔دکان داروں کی جانب سے منڈی سے پھل اور سبزیاں مہنگی ملنے کے تاثر کو ختم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر سبزی منڈی پہنچ گئے۔
ڈپٹی کمشنر ایسٹ تبریز صادق مری نے اچانک سبزی منڈی کا دورہ کیا اور پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے مراحل کا جائزہ لیا۔حکام کے مطابق اس دوران تبریز صادق مری نے مختلف جگہوں پر قیمتوں کے حوالے سے باز پرس کی۔
ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو متوازن رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ تاجر اور آڑھتی ایسے عوامل پر کارفرما ہوں جس کے اثرات کم قیمت کی شکل میں عام آدمی تک پہنچیں۔
