ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مناسبت سے حکومت نے عام تعطیل دینے کا اعلان کردیا جس کے تحت تعلیمی ادارے، سرکاری ادارے اور انڈسٹریز بند رہیں گی۔
حکومت سندھ نے 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا، سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبے کے تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی کے سلسلے میں حکومت سندھ نے4اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
اس سلسلے میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، حکم نامہ کے مطابق چار اپریل کو صوبہ سندھ کے تمام سرکاری و نیم سرکاری محکموں تعلیمی اداروں، خودمختار کارپوریشنز اورحکومت سندھ کے زیرکنٹرول لوکل کونسلز میں عام تعطیل ہوگی، تاہم اس کا اطلاق لازمی سروس کے اداروں پر نہیں ہوگا۔
