Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کرونا وائرس سے سے بچاؤ، بزرگ کو نبی ﷺ کی بشارت، طریقہ علاج سے آگاہ کردیا | زرائع نیوز

کرونا وائرس سے سے بچاؤ، بزرگ کو نبی ﷺ کی بشارت، طریقہ علاج سے آگاہ کردیا

کراچی: معروف عالمِ دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ کے خواب میں نبی ﷺ کی زیارت ہوئی اور آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے انہیں کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کا طریقہ بتایا۔

معروف عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ایک دوست جو تبلیغی جماعت کو اکثر حضور ﷺ کی زیارت ہوتی ہے اور اب اس دوست نے بتایا ہے کہ حضرت محمدﷺ نے اس کے خواب میں آکر فرمایا ہے کہ تین مرتبہ سورہ فاتحہ، تین مرتبہ سورہ اخلاص، تین سو تیرہ مرتبہ حسبنا اللہ و نعم الوکیل پڑھو تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے حفاظت رہے گی۔ مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا ہے کہ مساجد میں صفوں کی بجائے فرش پر نماز ادا کی جائے تو بہتر ہے اور اگر ماہرین کہیں کہ مصافحہ نہ کیا جائے تو اس پر عمل کرنا چاہیے کیونکہ مصافحہ کرنا فرض یا واجب نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ نمازِ جمعہ کا خطہ ایک ڈیڑھ منٹ تک محدود کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر نماز کے بعد آیت الکرسی بھی پڑھنی چاہیے۔ مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ اس بات کو آگے تک پہنچنا چاہیے۔ دوسری جانب ہ کرونا وائرس کے علاج کیلئے تیار ویکسیئن کو پہلے مریض پر تجربہ شروع کر دیا گیا ہے۔ امریکہ کےاہم سرکاری عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے علاج کیلئے تیار کردہ ویکسیئن کو پیر کے روز پہلے مریض پر تجزیہ کیا ۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی کسی بھی ویکیسئین کو مارکیٹ میں لاتے 18 ماہ لگ سکتے ہیں۔

https://www.facebook.com/nadeemmalik/videos/413839779466274/

حکام کا کہنا ہے کہ اس ویکسیئن کو 45 نوجوان صحت نوجوانوں پر بھی آزمایا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ متاثر ہونگے یا نہیں ۔ کہا جا رہا ہے کہ دنیا بھر کے درجنوں سائنسدان امریکہ میں کرونا وائرس کے علاج کیلئے ویکئسین کا کامیاب تجربہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ جلد از جلد ویکسئین کو کامیاب بنا کر مارکیٹ میں عام شہریوں کے لئے دستیابی ممکن ہو سکے۔