Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
’یہ تو ہو گا، یہ تو ہوگا‘ ، علامہ ضمیر اختر نقوی نے مذاق اڑانے والوں کو بڑی وارننگ، گھر والے پیسے مانگتے پھریں گے | زرائع نیوز

’یہ تو ہو گا، یہ تو ہوگا‘ ، علامہ ضمیر اختر نقوی نے مذاق اڑانے والوں کو بڑی وارننگ، گھر والے پیسے مانگتے پھریں گے

’یہ تو ہو گا، یہ تو ہوگا‘ ، علامہ ضمیر اختر نقوی نے مذاق اڑانے والوں کو بڑی وارننگ، گھر والے پیسے مانگتے پھریں گے

علامہ ضمیر اختر نقوی نے اپنا مذاق اڑانے والوں کو وارننگ دی ہے کہ جس ان پر ناشائستہ جملے کسے اس کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

علامہ ضمیر اختر نقوی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ میں قانون بن چکا کہ کسی شخصیت کیخلاف اگر کارٹون یا میم بنایا جائے گا، گالی دی جائے گی، سوشل میڈیا پرشرارتی کمنٹ کیا جائے گا یا گالی دی جائے گی تو متاثرہ شخص کی شکایت پر15 سال کی جیل ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس کے دل میں حسرت ہے وہ جلدی کارٹون اور میم بنا لے لیکن جیسے ہی آپ رپورٹ فیس بک کے آفس میں کی جائے گی آپ پر 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ آپ کے گھر والے قرض دار ہوجائیں گے اور بھیک مانگتے پھریں گے جس طرح دنیا کے ممالک کورونا وائرس سے بچنے کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں۔علامہ ضمیر اختر نقوی نے ویڈیو میں کہا کہ جن بدمعاش لڑکوں کو شرارتیں کرنی ہوں وہ اپنی حسرت نکال لیں اور اپھر اپنا انجام دیکھیں، یہ تو ہوگا۔

https://twitter.com/Imohdfaisal/status/1239670711343624192?s=20