Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ زوہا رحمٰن ’’ ڈرٹی اینجلز ‘‘میں جلوہ گر | زرائع نیوز

پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ زوہا رحمٰن ’’ ڈرٹی اینجلز ‘‘میں جلوہ گر

کراچی : ماڈل و اداکارہ زوہا رحمن فیچر فلم ڈرٹی اینجلزمیں اہم کردارمیںنظر آئیں گی برٹش پاکستانی اداکارہ زوہا رحمن نے حال ہی میں انتہائی متوقع فیچر فلم ڈرٹی اینجلز میں اپنا کام ختم کیا ہے ۔

اس فلم کے ستاروں میں ایوا گرین، روبی روز اور ماریہ بکالووا شامل ہیں۔فلم کی کہانی 2021 ءمیں امریکہ کے افغانستان سے نکل جانے کے پس منظر میں تیار کی گئی ہے ۔

اس میں خواتین فوجیوں کا ایک گروپ میڈیکل ریلیف کے طور پر اغوا شدہ ٹین ایجرس کو بچانے کیلئے بھیجا جاتا ہے جو ISIS اور طالبان کے درمیان پکڑے گئے تھے۔

اس کی پروڈکشن دسمبر کے مہینے میں مراکش میں شروع ہوئی اور یونان میں ملینئیم میڈیا کے نوبویانا اسٹوڈیومیں مکمل کی گئی۔